اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی وقائدملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ شیاطین ثلاثہ گٹھ جوڑانسانیت کیلئے خطرہ کبیرہے ، عالمی سرغنے کے انخلاء کے بغیرجنوبی ایشیااورمشرق وسطیٰ میں امن کاقیام قطعی ناممکن ، مسئلہ کشمیرپرچین کاکھلا موقف مستحسن ہے ،مشرق وسطیٰ اورجنوبی ایشیا میں کشیدگی کاسب سے بڑاسبب کشمیروفلسطین کے مسائل کاحل نہ ہوناہے ، بھارتی و اسرائیلی توسیع پسندانہ عزائم کے سامنے مضبوط بندباندھناوقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔