شیاطین ثلاثہ گٹھ جوڑ انسانیت کیلئے خطرہ کبیر ہے، حامد موسوی

Jan 21, 2020

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی وقائدملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ شیاطین ثلاثہ گٹھ جوڑانسانیت کیلئے خطرہ کبیرہے ، عالمی سرغنے کے انخلاء کے بغیرجنوبی ایشیااورمشرق وسطیٰ میں امن کاقیام قطعی ناممکن ، مسئلہ کشمیرپرچین کاکھلا موقف مستحسن ہے ،مشرق وسطیٰ اورجنوبی ایشیا میں کشیدگی کاسب سے بڑاسبب کشمیروفلسطین کے مسائل کاحل نہ ہوناہے ، بھارتی و اسرائیلی توسیع پسندانہ عزائم کے سامنے مضبوط بندباندھناوقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔

مزیدخبریں