پاکستان کی دفاعی مصنوعات کیلئے بر اعظم افریقہ ایک اہم منزل ہے،زبیدہ جلال

اسلام آباد/ سٹاف رپورٹر/دفاعی پیداوار کی وزیر زبیدہ جلا ل نے کہا ہے کہ پاکستان کی دفاعی مصنوعات کیلئے بر اعظم افریقہ ایک اہم منزل ہے۔ انہوں نے پاکستان میں متعین افریقی ملکوں کے سفراء کے ساتھ وزارت دفاعی پیداوار میں ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ دفاعی پیداوار کے ادارے’’ڈیپو‘‘ کے ڈی جی نے سفراء کو پاکستان کی دفاعی مصنوعات کے حوالہ سے مفصل بریفنگ دی۔ زبیدہ جلال نے اس موقع پر کہا کہ افریقی ملک پاکستان کی اس مہارت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔اس ملاقات میں الجیریا، مصر ، کینیا، لیبیا،ماریشیئس، تیونس، سوڈان سمیت بارہ ملکوں کے سفراء نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...