اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تیزی سے بدلتے منظر نامے میں، ایشیا بین الاقوامی سطح پر خصوصی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ نئے منظر نامے میں پاکستان کے لئے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ ایک متحرک خارجہ پالیسی کو اپنا کر ہم ان مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں اور چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ہمارے سفارت کار اس بدلتی صورتحال میں پاکستان کو آگے لے جانے میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ علاقائی سطح پر بہت زیادہ تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔خطے کی کچھ قوتیں افغانستان میں امن نہیں چاہتیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے وزارت خارجہ میں انتالیسویں اسپیشلائزڈ ڈپلومیٹک کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورس کے شرکاء کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ لاہور،سیالکوٹ،کراچی کوئٹہ اور گوادر لے جایا گیا اور پاکستان کے اہم سیاحتی اور ثقافتی مقامات سے متعارف کروایا گیا۔مجھے یقین ہے کہ بزنس کمیونٹی اور مختلف اہم اداروں کے ساتھ ملاقات سے آپ کو پاکستان کے معاشی اور تجارتی مفادات کو بہتر انداز آگے لے جانے میں معاونت ملے گی۔
دریں اثناء نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشیٍ نے کہا ہے کہ خطے میں کچھ قوتیں افغانستان میں رہنا نہیں چاہتی امریکہ تو ان قوتوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کی ٹریول ایڈوائزری کو اپ گریڈ کرنا ہے ٹریول ایڈوائزری میں بہتری سے پاکستان کی تجارت میں اضافہ ہوگا اقوام متحدہ نے بھی اسلام آباد کو پرامن شہر قرار دیا ہے امریکہ کو پاکستان کی ضرورت صرف افغانستان میں نہیں پاکستان بھی امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے 2013ء میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
نئے منظر نامہ میں ایشیا کی خصوصی حیثیت، پاکستان کیلئے نئے مواقع پیدا ہونگے: شاہ محمود
Jan 21, 2020