سعودی عرب میں دو ججزکوخراب کارکردگی پر برطرف کر دیا گیا

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے دو ججوں کو خراب کارکردگی،علمی لیاقت کی کمی اور فیصلوں کی وجوہ غلط بیان کرنے پر برطرف کردیا۔سبق ویب کے مطابق برطرف کیے جانے والے ججوں پر ڈیوٹی کے سلسلے میں ڈسپلن کے فقدان کا الزام ثابت ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ولید الصمانی اعلیٰ عدالتی کونسل کے سربراہ بھی ہیں، وہ اعلیٰ عدالتی کونسل ،عدالتی عملے کی کارکردگی اور عدالتوں میں کارروائی کو بہتربنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ڈاکٹر ولید الصمعانی نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدالتی کونسل اس امر کو یقینی بنا رہی ہے کہ تمام عدالتیں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کریں۔عدل و انصاف کے سلسلے میں ادنی کوتاہی سے کام نہ لیں۔

ای پیپر دی نیشن