سوڈان اور لیبیا کی مشترکہ ا فواج نے 107 غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیج دیا

Jan 21, 2020

خرطوم (اے پی پی) سوڈان اور لیبیا کی مشترکہ افواج نے سوڈان لیبیا کی شمالی سرحد پر مشکل حالات میں ریگستان میں رہنے والے 107 غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیج دیا ہے۔مشترکہ فوج کے کمانڈر انور عبداللہ ناگودینے کہا ہے کہ سوڈان لیبیا کی فوج کی جانب سے ریگستانی سرحدی صوبے میں مشکل حالات میں رہنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو ایک مشترکہ مہم کے دوران بحفاظت واپس بھیج دیا گیا ہے۔ ناگودی نے کہا کہ بچائے گئے غیر قانونی تارکین وطن کو طبی اور کھانے کی سہولیت مہیا کئی گئی اور انہیں شمالی ریاست کے دارالحکومت دونقلا میں لے جایا گیا ۔
غیر قانونی تارکین

مزیدخبریں