ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض سمارٹ شہروں میں شامل ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی نے ریاض کو سمارٹ سٹی ہونے کا سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے۔ اخبار 24 کے مطابق ریاض رائل اتھارٹی کے ماتحت ریسرچ اینڈ سٹڈیز ادارے کے ڈائریکٹر انجینئر عبدالرحمان السلطان نے ایوارڈ وصول کیا۔ریاض کے علاوہ چار اور شہروں کو اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی نے سمارٹ سٹی کے سرٹیفیکیٹ جاری کیے ہیں۔دیگر شہروں میں روس کا دارالحکومت ماسکو اور متحدہ عرب امارات کا سیاحتی شہر دبئی شامل ہیں۔
ان شہروں کا انتخاب دنیا بھر کے سو شہروں میں سے کیا گیا ہے۔