تنظیم میں مالی بدعنوانی کا انکشاف، سعودیہ میں پی ٹی آئی کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ احمد بشیر مستعفی

جدہ (امیر محمد خان سے) سعودی عرب میں تحریک انصاف کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ اور پی ٹی آئی کے دیرینہ رہنماء احمد بشیر نے اپنے عہدے سے فوری استعفیٰ دے دیا ہے۔ سعودی عرب میں تنظیمی طور پر مالی بد عنوانی کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال تنظیم میں دس ہزار پاکستانیوں کی رکنیت تھی جبکہ نئے عہداروں نے تاحال پچیس افراد کی ممبر شپ لی تھی۔ سعودی عرب میں تنظیم کے عہدیداروں کے چنائو میں اقربا پروری کا مظاہرہ کیا ہے۔ احمد بشیر نے فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...