لاہور(نیوزرپورٹر)منیجنگ ڈایریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رائو امتیاز احمد کی ہدایات پر پاکستان اوربنگلہ دیش بین الااقوامی میچز کے حوالے سے جامع حکمت عملی مرتب کر لی گئی ۔گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بین الاقوامی میچز کے دوران صفائی ستھرائی کے غیر معمولی ا نتظامات کرے گی۔ مرتب کردہ صفائی پلان منعقد ہونے والے میچز سے قبل، میچز کے دوران اور بعد میں صفائی انتظامات پر مشتمل ہے ۔پلان کے مطابق 300سے زائد ورکرز 2شفٹس میں قذافی سٹیڈیم کے اندر اور باہر ،تمام انکلوژرز ، پارکنگ ایریاز اور واش رومز کی صفائی ستھرائی پر معمور رہیں گے۔ایل ڈبلیو ایم سی کی سئنیر انتظامیہ میچز سے قبل اور دوران صفائی انتظامات کی خصوصی مانیٹرنگ کرے گی۔ اس سلسلے میں افسران کا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمے کی20 سے زائد مشینری جن میں مکینیکل سویپر، واشر، لوڈر، ڈمپرز، واٹر باوضر، منی ڈمپرز منعقد ہونے والے میچز کے حوالے سے خصوصی حصہ لیں گے۔ اس حوالے سے ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرے ماحول میں بین الاقوامی میچز دیکھنے کا موقع ملے گا۔
پاکستان اوربنگلہ دیش کے میچز کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم سی کی حکمت عملی مرتب
Jan 21, 2020