کراچی میں صحت مند سرگرمیاں، کھیلوں کو فروغ بلاول کا ویژن ہے، ناصر شاہ

Jan 21, 2020

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید پارک میں کیڈز پلے ایریا کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ہے کہ کراچی میں صحت مند رحجان اور کھیلوںکو فروغ دیا جائے اور بے نظیر بھٹو شہید کے نام پر بنائے گئے پارک کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ہر قسم کے اقدامات کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر شہزاد میمن، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی، سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ، ڈی جی کے ڈی اے سید سیف الرحمن، ڈی سی سائوتھ ارشاد سوڈھر، وزیراعلی کے کوارڈینیٹر شہزاد میمن بھی موجود تھے۔ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ہماری حکومت عوامی حکومت ہے اور عوام کی خدمت ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں- سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی حکومت سندھ کو ہر طرح سے نظر انداز کر رہی ہے- اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی رہنما انحصار الدین کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے پارک کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے خصوصی طور پر کام کیا یہ ہمارے لیے قابل تقلید ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ کراچی کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ بعدازاں سیدناصرحسین شاہ نے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ بینظیر بھٹو شہید کے نام سے اس پارک کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں، سیکیورٹی، لائٹ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو بہتر کیا جارہا ہے، پہلے کی نسبت اب پارک میں بہت زیادہ لوگ آتے ہیں، گرامر اسکول کی مدد سے پلے ایریا بنایا گیا ہے اور مزید بھی پلے ایریا بنائے جائیں گے۔

مزیدخبریں