ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ٹریفک میں 9 خواتین سمیت 13 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق موضع کیرانوالہ سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل کے ٹائر میں چادر پھنس جانے سے نزاکت بی بی ‘ بچیکی بڑا گھر روڈ روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ الٹ گیا جس کے نتیجہ میں رضیہ ، صنم، زینب اور ثمینہ ‘ نجی میرج ہال بچیکی کے قریب کار کی ٹکر سے شہباز ‘ موڑکھنڈا بائی پاس روڈ پر 2 مزدہ ٹرالہ آپس میں ٹکرانے سے اصغر‘ بچیکی جڑانوالہ روڈ پر موٹر سائیکل کے وہیل میں چادر پھنسنے سے فضیلت اور شمیم ‘ چک نمبر 82 سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے ثمینہ بی بی ‘ سانگلہ ہل شاہ کوٹ روڈ پر موٹر سائیکلوں کے تصادم میںثناء اللہ ‘ کوٹ نظام دین سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار عابدہ بی بی جمپ لگنے سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگئی علاوہ ازیں گائوں روڈی والا سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم میںفرمان گر کر شدید زخمی ہوگیا تمام زخمیوں کومختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔