اوپن یونیورسٹی شعبہ فزکس کے زیر اہتمام طلبہ کے تیارکردہ پراجیکٹس"کی نمائش

اسلام آباد (نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے زیر اہتمام" ایم ایس سی )فائنل سمسٹر(کے طلبہ کے تیارکردہ پراجیکٹس"کی نمائش یونیورسٹی کے ریسرچ کمپلکس میں منعقد ہوئی۔طلبہ و طالبات نے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور معاشرتی ضرورتوں اور مسائل کے حل پر مبنی جن 10پراجیکٹس کے ماڈلز ڈسپلے کئے تھے ٗ اُن میں مریضوں کی صحت کی نگرانی کا نظام ٗ شمسی توانائی سے باخبر رہنے کا نظام ٗ ڈیجیٹل الیکٹرانک ووٹنگ مشین ٗ وائس کنٹرول ہوم آٹومیشن پراجیکٹ ٗ کارپارکنگ کا ڈیجیٹل نظام ٗ ڈیجیٹل موسمی سٹیشن ٗ فور وے ٹریفک سگنل کنٹرول سسٹم اوروہیکل حادثے سے باخبر رہنے کے پراجیکٹس شامل تھے۔آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٗ ڈاکٹر محمد لطیف گوندل اور شعبہ فزکس کے چئیرمین /ڈین فیکلٹی آف سائنس ٗ پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس نے نمائش کے افتتاح کے بعد ڈسپلے کئے گئے تمام پراجیکٹس کے ماڈلز کا معائنہ کیا اور پراجیکٹس تیار کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی۔ ڈاکٹر لطیف گوندل نے کہا کہ آئندہ 2۔ہفتوں میں ریسرچ گرانٹ پیکج کا اعلان متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن