اوٹاوا(آئی این پی)کینیڈا کے ریس ہائوڈن نے کینیڈین فری سٹائل اسکیٹنگ ورلڈ کپ جیت لیا۔ کینیڈا کے مغربی صوبہ البرٹا کے کناناسکیس کنٹری ریجن نکیسکا میں فری سٹائل اسکیٹنگ ورلڈکپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے اسکیٹنگ کے ماہر کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔اسکیٹنگ کے مردوں کے فائنل مقابلے میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ریس ہاڈن فاتخ قرار پائے جبکہ خواتین کے فائنل مقابلے میں سویڈن سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی سینڈرا نسلینڈ نے اپنے اعزاز کا بھرپور دفاع کرنے میںکامیاب رہیں۔ ریس ہائوڈن نے کینیڈین فری سٹائل اسکیٹنگ ورلڈکپ جیت لیا۔ مردوں کے فائنل مقابلے میں ریس ہاڈن فاتخ قرار پائے جبکہ خواتین کے فائنل مقابلے میں سینڈرا نسلینڈ فاتح ٹھہری ۔