لاہور (پ ر)قومی ادارہ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی قوم کی بنیادی ضرورت سستی بجلی اور پانی کی بڑھتی ہوئی ضرورت پوری کرنے کے لئے نئے واٹر ڈیم بھاشا مہمند اور ہائیڈل پاور سٹیشن کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے میں کوشاں ہے سال 2018ء میں واپڈا نے دنیا میں برازیل کے بعد سب سے زیادہ ہائیڈل بجلی کی پیداوار کے منصوبے مکمل کئے ہیں زیر التو نیلم جہلم ہائیڈل پاور پراجیکٹ مظفر آباد اور چوتھا تربیلا ہائیڈل پاور پراجیکٹ اور کچی کینال منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا ہے اب واپڈا بھاشا مہمند داسو ڈیموں کی قومی اور پانی کے قومی پراجیکٹوں کی تعمیر میں مصروف ہے ان منصوبوں کی تعمیر اور کامیابی کیلئے واپڈا ملازمین کی خدمات قابل ستائش ہیں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کی جانب سے پیش کردہ کارکنوں کے جائز مسائل کو واپڈا اتھارٹی جلد حل کر دے گی یہ اعلان بریگیڈئر (ر) شعیب تقی جنرل منیجر انسانی وسائل واپڈا محمد اکرام خان ممبر فنانس واپڈا نے واپڈا ملازمین کی قومی کانفرنس آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام سینکڑوں کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کارکنوں کو یقین دلایا کہ واپڈا اتھارٹی ان کے جائز مسائل ان کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن حل کرتی رہے گی۔ اس موقعہ پر بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد جنرل سیکرٹری یونین نے ملک بھر سے آئے ہوئے کارکنوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی قومی خدمات کو بطور عبادت سرانجام دینے پر سراہا۔