چکری، منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری،متعددافراد گرفتار

چکری(نامہ نگار)چکری چوکی کے انچارج ملک عمر کی جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ایک ماہ کے دوران سمگلنگ کی کئی کوششوں کو ناکام بنا کر کئی جرائم پیشہ افراد کو پابند سلاسل کر چکے ہیں گذشتہ روز بھی چکری روڈ پر اپنی ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اس دوران چکری آنے والی کار کو روکا اور تلاشی کے دوران کے پی کے پولیس کانسٹیبل محمد شریف ولد سہیل خان سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیاپولیس نے کار اور منشیات قبضے میں لیکر منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ملک عمر جیسے محنتی اور فرض شناس آفیسر کی دبنگ انٹری اور جرائم کے خلاف شکنجہ کسنے پر اہل علاقہ ان کی کارکردگی سے کافی مطمئن نظر آتے ہیں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عمر کا کہنا تھا کہ میری تعیناتی کا مقصد جرائم کی شرح میں کمی لانا ہے معاشرے کے اس ناسور کو جڑ سے اکھار پھینکنے کے لئے میری ٹیم دن رات کوشاںہے انھوں نے عوام سے التماس کی کہ وہ جرائم کے خاتمے کے لئے اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور مشتبہ افراد کی اطلاع ہمیں دیں ہم ان کی آنے والی نسلوں کی بقاء اور بچوں کے روشن مستقبل کے لئے ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن