ضلع چکوال میں آٹے کی کوئی قلت نہیں،عبدالستار عیسانی

تلہ گنگ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے کہا ہے کہ ضلع چکوال میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے حکوت کے مقررہ نرخوں پر ضلع بھر میںہر جگہ آٹا دستیاب ہے ڈی سی چکوال نے فلور ملز و سیلز پوائنٹ کا اچانک معائنہ کیا محکمہ خوراک اور مقامی انتظامیہ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے آٹا ملوں کے معائنہ کے موقع پر آٹے کے سٹاک معیار اور وزن کو بھی چیک کیا انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر زکو ہدایات جاری کی ہیں کہ سیل پوائنٹ پر حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی ذخیرہ اندوزی و گراں فروشی میں ملوث پایا جائے اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ ضلع چکوال میں آٹے کی کوئی قلت نہیں اور ضلع بھر میں حکومتی نرخوں پر وافر مقدار میں آٹا دستیاب ہے مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...