پہلی ششماہی، جاری کھاتوں کے خسارے میں 6ارب ڈالر کی کمی

کراچی(کامرس رپورٹر)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران جاری کھاتوں کا خسارے میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں6ارب ڈالرزکی کمی واقعی ہوئی ہے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی تا دسمبر 2019 جاری کھاتے کا خسارہ 2ارب 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جاری کھاتے کو 8 ارب 61 کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا تھااور یوں جاری کھاتوں کے خسارے میں6.46ارب ڈالرز کی کمی واقع ہوئی،،اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر کا خسارہ 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایک ارب 49 کروڑ ڈالر کا خسارہ درپیش تھا،دوسری سہ ماہی میں خسارہ کم ہوکر 76 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق روا ں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 12.39ارب ڈالر کی اشیا برآمد کی گئیںجبکہ اسی عرصے میں درآمدی اشیا کی مالیت 22.20ارب ڈالر رہی۔

ای پیپر دی نیشن