مکرمی؛ آپ کے دورِ حکومت میں ای او آئی بی پنشنررز کی ماہانہ پنشن 5250 سے بڑھا کر 6500 کی گئی ۔ پچھلے دنوں آپ نے ٹویٹ کے ذریعے ماہانہ پنشن 8500 کر دینے کی نوید سنائی۔ ایک خبر کے مطابق ای او بی آئی کے پنشنرز کو تاحال 8500 روپے ماہانہ پنشن نہیں ملی۔ آپ کے معاون خصوصی زُلفی بخاری نے دسمبر 2019ء تک ان پنشنررز کیلئے دس ہزار تک پنشن کرنے کی خوشخبری سنائی ۔ تاحال آج تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ دس ہزار تک پنشن کرنا اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔ وفاقی سطح اور دوسرے صوبوں میں مزدور کی کم سے کم تنخواہ 17500/- روپے سے لیکر 18000/- تک ہے۔ ای او بی آئی کے پنشنررز کی ماہانہ پنشن مزدور کی کم سے کم تنخواہ برابر کر کے ان کی دعائیں لیں آپ کو بہت سے صوابدیدی اختیارات حاصل ہیں۔ ان بیچارے غریب ای او بی آئی پنشنررز کیلئے استعمال کریں۔ ملکی امور کیلئے آپ کی حکومت ملکی بنکوں سے آئے روز دھڑا دھڑ قرض لے رہے ہیں وہاں ای او بی آئی کے ساڑھے تین لاکھ سے چار لاکھ تک پنشنرز کی 17500/- ماہانہ پنشن کر کے ملکی بنکوں سے ان پنشنررز کیلئے ماہانہ حقیر سی رقم قرض لے لیں یا احساس پروگرام، بیت المال وغیرہ سے ان کی مدد کی جائے۔ (رانا ریاض احمد ساہیوال / لاہور 0321-6907357 )