مکرمی؛ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے۔ اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔ عبادت ہوں یا معاملات، تجارت ہو یا سیاست، عدالت ہو یا قیادت، اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔ اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں تیزی سے پھیلتا رہا ہے اور آج بھی مسلمانوں کے بہت سے مسائل اور مصائب میں الجھنے کے باوجود یورپ اور دوسری دنیا میں آئے روز لوگ اسلام کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت میں چین و سکون کی راہیں کھولتی ہیں، بلکہ اس دینوی زندگی میں اطمینان، سکون اور ترقی کی ضامن ہیں۔ اسلام کی اس بے پناہ مقبولیت کا ایک سبب مساوات ہے، جس سے صدیوں سے درماندہ لوگوں کو نئی زندگی ملی اور وہ مظلوم طبقہ جو ظالموں کے رحم و کرم پر تھا اسے اسلام کے دامن محبت میں پناہ ملی۔ (آویز بٹ لاہور)
اسلام مکمل ضابطۂ حیات
Jan 21, 2020