سی پی او راولپنڈی کھلی کچہری لگائیں

مکرمی؛ امن و امان کے لیے جب سے وزیراعظم نے کلی اختیار چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس کوتفویض کر دئیے ہیں اس کے بعد CPO راولپنڈی عوام سے ملنے ان کے مسائل جاننے اور انہیں حل کرنے کی بجائے انہیں نظرانداز کر رہے ہیں اور عوامی نمائندوں کو بھی بائی پاس کررہے ہیں اور کھلی کچہری لگانا بھی وقت کا ضیاع سمجھتے ہیں۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں جرائم میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے جس میں قتل چوری ڈکیتی زنا بالجبر اور منشیات فروشی نے شہر کا سکون برباد کر دیا اس سلسلے میں فوری طور پر ٹھوس بنیادوں اور سانٹفک طریقہ سے ان واقعات کے تدارک کے لیے فوری نوٹس لیکر دیرپا حل تلاش کیا جائے اور راولپنڈی شہر کو دہشت اور وحشت کے ماحول سے پاک کیا جائے۔ کیونکہ راولپنڈی شہری شدید بے چینی خوف اور اضطراب میں اپنا بیشتر وقت گزار رہے ہیں۔ شہر کے باسیوں کو اور راولپنڈی کے ماحول کو ان عناصر ملک اور امن دشمنوں سے پاک کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اس لیے میں سی پی او شہر میں بروقت کھلی کچہری لگائیں اور ذاتی طور پر عوام کی رائے سنیں اور اس کے مطابق اقدام کئے جا سکیں۔ ( عظمت اللہ بھٹی ۔ راولپنڈی)

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...