لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے مسلم لیگ ق کے ساتھ رابطوں کی تصدیق کر دی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندر بھی پنجاب میں تبدیلی کی خواہش ہے کوشش ہے کہ صورتحال بہتر اور حکومت کو پارلیمانی اور جمہوری طریقے سے گرایا جائے۔ مسلم لیگ ق کو بھی تحریک انصاف سے شکایات ہیں اگر مسلم لیگ ق حکومتی اتحاد سے باہر آئی تو مسلم لیگ ن مسلم لیگ ق سے رابطے کا سوچ سکتی ہے۔