لندن(صباح نیوز)مشرقی لندن کے علاقے سیون کنگز میں چاقو زنی کی واردات میں 3افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واقعہ سیون کنگز اسٹیشن کے قریب ایلمسٹیڈ روڈ پرپیش آیا۔چاقو زنی کی واردات میں میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہے، علاقے میں سیکشن 60 نافذ کردی گئی جس کے تحت پولیس کسی بھی شخص کو روک کر تلاشی لے سکتی ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔