امریکہ نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پرعملدرآمدکے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کوسراہا

امریکہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پرعملدرآمدکے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کوسراہاہے۔یہ بات وزیرداخلہ بریگیڈیئرریٹائرڈاعجازاحمدشاہ اورامریکہ کی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی گئی۔امریکی وفد کوقانونی اور انتظامی امور میں واضح پیشرفت سے آگاہ کیاگیا۔غیرقانونی تارکین وطن کے حوالے سے وزیرداخلہ نے کہاکہ حکومت نے اس مسئلے کے خاتمے کے لئے باقاعدہ عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کیاہے۔ایلس ویلزنے غیرقانونی تارکین وطن کے معاملے میں پاکستان کی طرف سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کوسراہا۔فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے پراتفا ق کیا۔
 

ای پیپر دی نیشن