بھارت میں متعددیونیورسٹی کے طلباء نے نئی دہلی میں احتجاجی مظاہرے کئے اورحکومت سے شہریت کاامتیازی ترمیمی قانون واپس لینے کامطالبہ کیا۔مظاہرین نے سپریم کورٹ سے متعلقہ قانون کو ختم کرنے کی درخواست کی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کوملک کوتقسیم کرنے والاقانون لانے کی بجائے غربت، تعلیم، سست رفتارمعیشت اوربیروزگاری جیسے مسائل پرتوجہ دینی چاہیے۔ادھرناقدین نے شہریت کے ترمیمی قانون سے مسلمانوں کو باہر رکھے جانے پربھی سوال اٹھایا ہے اور اسے امتیازی قانون قرار دیتے ہوئے وسیع تر سیاسی ایجنڈے کے تحت جان بوجھ کرمسلمانوں کو ہدف بنانے کی کوشش قراردیاہے۔