اسلام آباد:چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینٹ اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا ۔جس میں ملک بھر میں آٹے کا بحران پر بحث کی جائے گی۔
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت آج ہونے والے سینٹ اجلاس میں آٹے بحران پر آج بھی سینٹ میں بحث جاری رہے گی۔گزشتہ روز چئیرمین سینٹ نے متعلقہ وزیر کو ایوان میں طلب کیا تھا۔ چیئرمین سینیٹ نے فوڈ سکیورٹی کمیٹی سے بحران سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی تھی۔ ایوان بالا نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز سے بھی رپورٹ طلب کررکھی ہے۔ سینٹر رحمان ملک پاکستان پینل کوڈ ترمیمی بل 2019 کے لیے تحریک پیش کریں گےجبکہ فاروق ایچ نائک اینٹی منی لانڈرنگ بل 2019 اور فارن ایکسچینج ریگولیشن ترمیمی بل 2019 کے حوالے سے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کریں گے۔ شیریں مزاری کیجانب سے نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف وومینز کی تحریک پر بحث جاری رہے گی- صدر مملکت کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شکریہ کی تحریک پر بحث جاری رہے گی
آٹے کے بحران پرسینٹ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا
Jan 21, 2020 | 10:46