پنجاب کےمختلف شہروں میں شدیددھند، موٹروے کئی مقامات پربند

پنجاب کے مخلتف شہروں میں دھند کے باعث قومی شاہراہ پر حد نگاہ 60 میٹر تک رہ گئی۔ موٹروے ایم 4 اور ایم 5 سمیت کئی مقامات پر بند کردی گئی۔

قومی شاہراہ پر خانیوال ، ملتان ، بستی ملوک ، لودھراں اوراڈہ سانول تک دھند چھائی ہوئی ہے جس کے باعث حد نگاہ 60ميٹر رہ گئی ہے ۔لاہور میں موٹروے ایم 4 ایکسٹینشن شام کوٹ سےشیرشاہ انٹرچینج اور موٹروے ایم فائیو ملتان سے جلال پورتک بند کردی گئی۔

ترجمان موٹر وے نے شہریوں کو غيرضروری سفر سے گريز اور سفر کے دوران فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

بورےوالا شہراورگردونواح میں بھی شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث حد نگاہ 10 میٹر تک رہ گئی۔ ملتان لاہور روڈ قومی شاہراہ پر ٹریفک سست روی کا شکارہونے سے اسکول اوردفاترجانےوالوں کومشکلات کا سامنا ہے۔دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس سے درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

ای پیپر دی نیشن