گوئٹے مالا کے بعد ہونڈراس نے بھی حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

وسطی امریکا کے ملک ہونڈراس نے ایران کی حمایت یافتہ لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہونڈراس کے سکیورٹی کے نائب وزیر نے حکومت کے اس فیصلے کا اعلان کیا ۔ہونڈراس کے ہمسایہ ملک گوئٹے مالا نے گذشتہ ہفتے حزب اللہ کو ایک دہشت گرد گروپ قرار دے دیا تھا۔یادرہے کہ حزب اللہ ایران کی مالی، عسکری اور فنی معاونت سے 1982ءمیں قائم کی گئی تھی۔ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب نے لبنان میں خانہ جنگی کے برسوں میں حزب اللہ کو رقوم مہیا کی تھیں اور اس کے جنگجوو¿ں کو عسکری تربیت دی تھی۔یہ تب سے ایران کی ایک آلہ کار تنظیم کے طور پر کام کررہی ہے۔اس کو امریکا ، برطانیہ اور عرب لیگ کے رکن ممالک نے بھی ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن