چینی صدرکی کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے اہم ہدایات

Jan 21, 2020 | 11:53

ویب ڈیسک

 چین کے شہر ووہان اور دیگر علاقوں میں ایک نئی قسم کے کرونا وائرس کے باعث نمونیے کے مزیدکیسز سامنے آئے ہیں۔بیس جنوری شام چھ بجے تک ، ملک بھر میں انفیکشن کے 224 کیسز سامنے آئے ہیں۔چینی صدر شی جن پنگ نےاس حوالے سے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے مرض کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لئے بھرپور اقدامات پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جشن بہار کے دوران بڑے پیمانے پر لوگوں کی نقل و حرکت جاری ہے ، ایسے میں وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کو یقینی بنانا نہایت ضروری ہے۔اسی روز چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے بھی مرض سے بچاو اور قابو پانے کے لیے ہدایات جاری کی۔انہوں نے زور دیا کہ وبائی صورتحال ، روک تھام اور کنٹرول کے لازمی امور سے متعلق بروقت معلومات جاری کی جائیں۔اس کے ساتھ ساتھ عالمی ادارہ صحت ، متعلقہ ممالک اور ہانگ کانگ ، مکاو اور تائیوان سمیت دیگر علاقوں کے ساتھ رابطے سے مرض کے پھیلاو کو مستقل طور پر روکا جائے۔

مزیدخبریں