سابق وزیر خزانہ الیاس فخفاخ تیونس کے نئے وزیراعظم مقرر

 تیونس کے صدر قیس سعید نے سابق وزیرخزانہ الیاس الفخفاح کو وزیراعظم مقرر کرتے ہوئے انہیں کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دےدی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے وزیراعظم الفخفاح کو ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے اور عوامی مطالبات کے اہم چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔حکومت کی تشکیل کے لیے نامزد وزیراعظم الفخفاح کے پاس ایک ماہ کی مہلت ہے۔ انہیں حکومت کی تشکیل کے بعد پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔ حکومت کو موجودہ پارلیمنٹ کے 217 ارکان میں سے کم سے کم 109 کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن