شہر قائد میں بدھ سے پھر تیز ہوائیں چلنےاورسردی بڑھنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے بدھ سے شہر قائد میں پھر سے تیز ہوائیں چلنے اورسردی بڑھنے کی پیش گوئی کردی۔منگل کے روز کم سے کم درجہ حرارت9 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد جبکہ حدِ نگاہ 3 کلو میٹر تھی۔ ترجمان کے مطابق کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خشک جب کہ رات سرد رہے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ سے شہر میں شمال مشرق کی سمت سے 42 سے 48 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن