یمن کی تعمیر نو کا سعودی پروگرام، الجوف صوبے میں ترقیاتی منصوبے

یمن کی ترقی اور تعمیر نو سے متعلق سعودی پروگرام کے ذمے داران نے الجوف صوبے میں منصوبوں سے متعلق دستاویزات مقامی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ صوبے سے متعلق ترقیاتی منصوبوں میں پانی اور توانائی کے وسائل کو منظم کرنا، درس و تدریس کے مواقع کو سپورٹ کرنا اور ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کے سیکٹر کے منصوبوں کے لیے سپورٹ فراہم کرنا شامل ہے۔یمن میں ترقی اور تعمیر نو سے متعلق سعودی پروگرام کے ذمے داران اور الجوف کے مقامی حکام صوبے میں مذکورہ منصوبوں کی نگرانی کے طریقہ کار پر متفق ہو گئے۔ یہ اتفاق رائے اتوار کے روز ہونے والی ملاقات کے دوران سامنے آیا۔فریقین کے بیچ ٹرانسپورٹ اینڈ روڈز سیکٹر کی سپورٹ کے منصوبے کی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ سعودی پروگرام کے ذمے داران اور الجوف صوبے کے مقامی حکام کے درمیان ایگریکلچر سوسائٹی اور بیورو کا کردار بھی زیر بحث آیا۔سعودی پروگرام کے متعدد ذمے داران نے الجوف صوبے میں مقامی عہدے داران کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کی ہیں۔ اس دوران صوبے میں زراعت، آب پاشی اور سماجی خدمات کے شعبوں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت پر ترجیحی بنیادوں پر غور کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن