پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر، پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے۔ حمزہ شہباز کے ساتھ مسلم لیگ(ن )کے رہنما اور سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری ہوئے ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے حمزہ شہباز شریف اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس پرسوں 23 جنوری کی دوپہر 3 بجے ہو گا جس میں اب حمزہ شہباز اور سلمان رفیق شرکت کریں گے.
حمزہ شہبازاورسلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری
Jan 21, 2020 | 15:12