پنجاب کے اطلاعات و ثقافت کے وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کے باعث صوبے بھر میں گندم کی کوئی قلت نہیں ہے۔ لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کی غفلت ولاپرواہی کے باعث سندھ کے عوام کو گندم کی شدید قلت کا سامنا ہے۔اس موقع پر پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کا محاسبہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آٹے کی فراہمی کےلئے پنجاب بھر میں چار سو بیاسی فروخت مراکز قائم کئے گئے ہیں.انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 790 روپے میں دستیاب ہے۔انہوں نےکہا کہ منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور کھلی منڈی میں گندم فروخت کرنےوالوں کےخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے۔
صوبے میں گندم کی کوئی قلت نہیں ہے:وزیراطلاعات پنجاب
Jan 21, 2020 | 16:16