سوئٹزر لینڈ کے مقام ڈیوس میں شروع ہونے والے عالمی اقتصادی فورم (ورلڈ اکنامک فورم) کے سالانہ اجلاس میں دنیا بھر سے 3 ہزار رہنماءو نمائندے شریک ہیں۔یہ50 ویں مرتبہ ہے کہ عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس ڈیوس میں منعقد ہو رہا ہے ،امسال ڈویوس فورم کا تھیم”ایک مستقل اور پائیدار دنیا کے سٹیک ہولڈرز“ ہے۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے وفد کی نمائندگی کر رہے ہیں جنہوں نے افتتاحی خطاب بھی کرنا ہے۔اس مرتبہ ماحولیاتی تبدیلی کا موضوع دوسرے اہم موضوعات کے ساتھ اجلاس کے دوران زیر بحث رہے گا ۔ڈیوس فورم میں سعودی عرب کا 55 افراد پر مشتمل اعلی سطح کے عہدیداروں کا وفد شرکت کر رہا ہے۔ وفد کی سربراہی سعودی وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز ال آصف کر رہے ہیں۔سعودی وفد میں وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان ،نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان ،سعودی آرامکو کے سی ای او امین ناصر شامل ہیں۔نوجوان ماحولیاتی کمپینر گریٹا تھنبرگ بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔ایران اس مرتبہ ڈیوس فورم میں شریک نہیں ہو رہا۔اس مرتبہ ڈیوس 2020کو سات ذیلی تھیمز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں صحت مند مستقبل،زمین کو کیسے بچانا ہے، بہتر کاروبار،جیو پالیٹکس سے آگے،اچھائی کے لئے ٹیکنالوجی،شفاف اقتصادیات اور سماج اور کام کا مستقبل شامل ہیں۔سوئیٹزر لینڈ نے ریل کار کے ذریعے دنیا میں کہیں سے بھی ڈیوس آنے والے افراد کے ریل کے فرسٹ کلاس کے ٹکٹ کے نرخ نصف کرنے کا اعلان کیا ہے۔