کشمیر کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سید فخرامام نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا اہم کردار اداکرے۔
منگل کی شام اسلام آباد میں کشمیر کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کے خلاف بھارتی فورسز کی طرف سے مہلک پیلٹ گن کا استعمال انتہائی افسوسناک ہے۔
چیئرمین نے کہا کہ جون2018 ء اور جولائی2019 ء میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی مسلسل رپورٹوں سے کشمیر کے بارے میں عالمی بیانیہ تبدیل ہوگیا ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مسئلہ کشمیر پر دو اجلاس پاکستان کی بڑی سفارتی فتح ہے۔