صدرڈونلڈٹرمپ کی پھر تنازعہ کشمیر کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش

 صدرڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر تنازعہ کشمیر کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے منگل کی رات ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیراعظم عمران خان سے باضابطہ ملاقات سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ پیشکش کی۔امریکی صدر نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے تنازعہ کشمیر پر تبادلہ خیال کریںگے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان آج جیسے قریبی تعلقات کبھی نہیں رہے۔ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ عمران خان ان کے دوست ہیں اور ان سے دوبارہ ملکر انہیں خوشی ہوئی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور علاقائی امن واستحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اغان مسئلہ پر امریکی صدر سے تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے ڈیووس پہنچے۔

اس دورے کے دو بنیادی پہلوؤں میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس سے وزیراعظم کا کلیدی خطاب اور پاکستان تذویراتی مکالمے کے تحت مختلف اداروں کے سربراہوں اورتجارتی شعبے کے رہنماؤں کے ساتھ ان کی ملاقاتیں شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن