چوآسیدن شاہ(نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت او قاف ایکٹ کے حوالے سے مسلمانوں کے جذبا ت کا مکمل احترام کرتے ہوئے خانقاہوں،آستا نوں ،مساجداور مدارس کے تحفظات دور کرے گی انھوں نے یہ بات صدر اتحاد مشائخ کونسل پیر محمداکرم شاہ کی قیادت میںملنے والے وفد سے ہنگامی ملاقات میں کہی ۔وفد میں پیر سید سعادت علی شاہ ، پیرمحمد فارو ق احمد میروی، پیر سید امیر حسن شاہ، ایڈوکیٹ پیرقاضی محمد صہیب شاہ ، پیر سید شبیر شاہ ،سید نظام الدین شاہ، ہیر لطف اللہ ، پیر سید جابر شاہ ، پیر سید محمد قاسم شاہ شامل تھے اس موقع پر وفد نے اس انتہائی اہم ملاقات میں اوقاف ایکٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا او ر کہا کہ یہ ایکٹ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں لہذا اس ایکٹ کو فوری واپس لیاجائے جس پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے مشائخ عظام کو اس کے حل کے لئے تمام فورم پر حل کرنی کی کوشش کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ میں آپکے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے چند دنوں تک پی ایم سے بھی میٹنگ کرائونگااور خانقاہی نظام کے تمام تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کرونگا۔