گوجرخان ( نامہ نگار)تاجراتحاد گروپ گوجرخان نے کھوکھا بازار کے آمدہ الیکشن کے حوالے سے پوٹھوہار پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کی جس میں اتحاد گروپ کے رہنماؤں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں جمہوری نظام پر کسی کو شب خون نہیں مارنے دیں گے پہلے بھی ڈکٹیٹر شپ کے خلاف جدوجہد کی اب بھی بھرپور سامنا کریں گے کھوکھا بازار کے یک طرفہ الیکشن کمیشن،یک طرفہ شیڈول، یک طرفہ فیصلہ نامنظور ہے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کھوکھا بازار کے الیکشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں لیکن کسی بھی اجاراداری کو نہیں مانتے سب کی مشاورت سے الیکشن شیڈول اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کیا جانا چاہیے پریس کانفرنس میں سعادت حسن نومی بٹ نے کہا کہ اگر کسی قسم کا کوئی غیر آئینی فیصلہ تاجروں کے سر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم بھرپور مزاحمت اور الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے راجہ عمر لطیف نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے نومنتخب عہدیدار فی الفور استعفے دیں اور نئے الیکشن ہونے چاہیے اتحاد گروپ کے صدر مرزا وقاص نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے الیکشن سے پہلے دونوں گروپوں کے درمیان طے پایا تھا کہ الیکشن کے بعد فوری طور پر غیر سیاسی تاجر آئین مرتب کیا جائے گا اور تنظیم کو غیر سیاسی بنایا جائے گا اور ذیلی تاجر تنظیموں کے الیکشن اسی آئین کے تحت کروائے جائیں گے جبکہ موجودہ عہدیداروں نے مختلف بازاروں میں یک طرفہ الیکشن کروا کر اپنے پسندیدہ افراد کو نوازا ہے ۔