امریکہ جوہری معاہدے پر واپس آتا ہے تو وعدوں کا احترام کرینگے: ایرانی صدر

Jan 21, 2021

لاہور (نیٹ نیوز) ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ظالم دور کا خاتمہ ہو گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت کے آخری روز کے حوالے سے ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ کی ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی مکمل ناکام ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ دور میں امریکیوں سمیت دنیا بھر کے عوام کو ناانصافی، کرپشن اور مسائل کے سوا کچھ نہ ملا۔ حسن روحانی کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے سے متعلق بال اب امریکا کے کورٹ میں ہے، امریکا جوہری معاہدے پر واپس آتا ہے تو ہم اپنے وعدوں کا پورا احترام کریں گے۔

مزیدخبریں