لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن کے باہر پی ڈی ایم احتجاج کیخلاف درخواست مسترد کر دی

Jan 21, 2021

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پی ڈی ایم کے الیکشن کمشن کے باہر احتجاج کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست میں احتجاج پر قانونی اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ احتجاج کا معاملہ اسلام آباد سے متعلق ہے جو لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ درخواست گزار کے مطابق پی ڈی ایم کا احتجاج اداروں پر دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے اور یہ احتجاج بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔ احتجاج کو روکنے کیلئے حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں