زرداری کیخلاف ضمنی ریفرنسز‘ نیب اختیار کیخلاف درخواستوں پر نوٹس جاری

Jan 21, 2021

 اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں تین ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کے نیب اختیارکے خلاف درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ نیب نے پارک لین، منی لانڈرنگ اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز میں ضمنی ریفرنس دائر کیے ہیں۔ سکیشن 18کے تحت نیب کے پاس ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا اختیار نہیں۔ نیب نے ضمنی ریفرنسز دائر کیے اور عدالت نے نوٹسز جاری کر دیے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے جواب کیلئے نوٹسز جاری کردئیے اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود نیب پراسیکیوٹر نے نوٹس وصول کرلیا اور عدالت نے سماعت17فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں