اشتہاری ملزموں کی تقاریر پر پابندی کیخلاف درخواستیں واپس لینے کی استدعا منظور

Jan 21, 2021

اسلام آباد (وقائع نگار)  اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اﷲ کی عدالت نے اشتہاری ملزمان کی تقاریر پر پابندی کیخلاف  درخواستیں واپس لینے کی استدعا منظور کر لی۔ گزشتہ روز ہیومن  رائٹس اور پی ایف یو جے کی درخواستوں پر سماعت کے دوران وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت پیش ہوئے اور کہا کہ ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں‘ نئی بنیادوں پر دوبارہ درخواست دائر کریں گے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ  درخواست میں بڑے بڑے نام شامل تھے لیکن تاثر درست نہیں گیا۔ جس پر وکیل نے کہا کہ یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ ہم کسی کے ایجنٹ  بن کر درخوستگزار بنے۔ نئی بنیادوں پر وسیع تناظر میں درخواست دائر کریں گے۔

مزیدخبریں