منڈی بہائوالدین /سرگودھا(نامہ نگاران) سرگودھا کے علاقہ میں لالہ موسیٰ سے کراچی جانیوالی ملت ایکسپریس ٹرین کی ٹکر سے کار نہر میں گرنے سے 3افراد جاں بحق ہوگئے، ایک شدید زخمی نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ذرائع کے مطابق لالہ موسیٰ سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس ٹرین ریلوے اسٹیشن ملکوال کی کراسنگ پر پہنچی توتیز رفتار کار اچانک سامنے آ گئی اور ٹکر سے قریبی نہر میں جاگری جس کے نتیجہ میں کار سوار 16 سالہ شاویز احمد اور 22 سالہ عامر اقبال موقع پر چلے بسے جبکہ شدید زخمی 70 سالہ احمد یار نے ہسپتال میں دم توڑ دیا ۔
سرگودھا :ٹرین کی زد میں آکر 3کار سوار جاں بحق
Jan 21, 2021