لاہور(نامہ نگار) نواں کوٹ کے علاقے میں فرنیچر ورکشاپ میںسے30سالہ وفاعلی کی ہاتھ پاؤں بندھی،گلے میں پھندہ لگی نعش ملی ہے۔اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے جبکہ مزید قانونی کارروائی ورثاء کی جانب سے درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی۔
نواں کوٹ : فرنیچر ورکشاپ سے30سالہ شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی،گلے میں پھندا لگی نعش برآمد
Jan 21, 2021