اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندہ منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت میں نیو فاشسٹ عناصر سے مقدس مذہبی مقامات کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت میں 1992ء میں آر ایس ایس کے انتہا پسند تخریب کاروں نے تاریخی بابری مسجد پر حملہ کر کے اسے منہدم کر دیا تھا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کو جبراً بھارت میں شامل کرنے کے فیصلے کے ایک سال بعد بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ شرمناک فعل ہے۔ ہندوتوا کے انتہا پسند پیروکاروں کی طرف سے بھارت بھر میں مساجد اور مسلمان صوفیاء کی درگاہیں خطرے میں ہیں۔
بھارت میں نیو فاشسٹ عناصر سے مقدس مذہبی مقامات کو سنگین خطرہ لاحق: منیر اکرم
Jan 21, 2021