کرونا ویکسین کی جلد اور مساوی رسائی یقینی بنائی جائے: مسلم لیگ ن 

Jan 21, 2021

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ نواز نے کرونا وائرس کے تحت ویکسینیشن، تعلیم اور معیشت پر اپنی جامع پالیسیاں جاری کر دی ہیں۔ صدر، پروفیشنلز ونگ پاکستان مسلم لیگ نواز، ممبر معاشی مشاورتی کونسل اور سابق وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی سینیٹر مصدق مسعود ملک نے پلڈاٹ کے زیر اہتمام پارٹی کے پالیسی ونگ کے ورکنگ سیشن کے بعد ایک پریس ٹاک میں ان پالیسیوں کا اعلان کیا۔ ویکسین کی  جلدی اور مساوی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ سب سے پہلے صحت سے وابستہ کارکنوں، پیرا میڈیکل سٹاف، عمر رسیدہ افراد اور کم مدافعت رکھنے والے افراد  اور پھر ان کے بعد اساتزہ، خانہ بدوش اور باقی آبادی کو ویکسین لگائی جائے۔ پارٹی مستحق لوگوں کو اپنا اندراج کرانے اور نگرانی کے مقصد کے لیے ایک ڈیٹا بیس کے قیام پر یقین رکھتی ہے۔ پارٹی پالیسی کے مطابق  ویکسی نیشن مراکز بھی قائم کیے جائیں اور موجودہ تربیت یافتہ ویکسی نیشن عملہ بھی استعمال کیا جائے۔ مسلم لیگ (ن) کی پالیسی کے مطابق آمد ورفت کی لاگت، دورانیہ وغیرہ اور کولڈ چین اور لاجسٹکس کی صلاحیت سمیت مختلف عوامل کی بنیاد پر ایک مناسب ویکسین کا انتخاب بھی کیا جانا چاہئے۔ معاشرے کے پسماندہ طبقات کو یہ ویکسین مفت دی جانی چاہیے۔ کم آمدنی والے علاقوں میں ماسک کی مفت تقسیم ‘ حفاظتی تدابیر کی مکمل پابندی اور ان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینے کی حمایت۔ مسلم لیگ (ن) کی پالیسی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز)  کو امداد اور ریلیف اور ٹیکس سے متعلق رعایت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جون 2021ء تک بجلی کے بلوں کو التوا کر دینا چاہیے۔ پالیسی میں سمارٹ ٹیکس پر معاشی طور پر شہریوں پر نمایاں اضافہ کیے بغیر محصولات پیدا کرنے کے اقدام پر زور دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں