لاہور(نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے بادامی باغ میں عادل اور فیملی سے 5لاکھ روپے مالیت، مزنگ میں انصر اور فیملی سے ساڑھے 4لاکھ روپے مالیت سبزہ زار میں خورشید علی اور فیملی سے 4لاکھ روپے مالیت، گلشن راوی میں نجف اور فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت، سمن آباد میں سرفراز اور فیملی سے 2لاکھ 80ہزار روپے مالیت، ملت پارک میں رشید اور فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت، ساندہ میںطاہر اور فیملی سے ایک لاکھ 10ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ مختلف علاقوں میں راہزنی کی 4وارداتوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون لوٹ لئے گئے۔ چوروں نے غالب مارکیٹ، گارڈن ٹاؤن اور سول لائن کے علاقوں سے تین کاریں جبکہ شیراکوٹ، گلشن راوی، سمن آباد، کوٹ لکھپت اور ٹاؤن شپ کے علاقوں سے سات موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔