لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور کے شہری علاقوں میں مویشیوں کی موجودگی، 100 سرکاری سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس نہ لگنے کیخلاف قراردادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئیں۔ قراردادیں مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کو مل اور حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئیں۔