چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی  حضرت داتا گنج بخشؒکے مزار پر حاضری

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے حضرت سید علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ اس موقع پر مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے حضرت سید علی ہجویریؒ کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں اولیاء اکرام کی شبانہ روز محنت سے لاکھوں لوگوں نے اسلام قبول کیا۔ اس موقع پر برطانیہ سے آئے ہوئے مہمان بشارت علی اور طیب علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...