مری، تفریحی مقامات پر بیت الخلاء نہ ہونے سے سیاحوں کو شدید مشکلات 

Jan 21, 2021

مری(نامہ نگار خصوصی)ملکہ کوہسار مری میںجہاں گرمائی اوربرفباری کے ہر سیزن میں ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے لیکن مال روڈ اور دیگر تفریحی مقامات پر سیاحوں کے لیے پبلک واش روم(بیت الخلاء ) نہ ہونے کے باعث سیاحوں کو خصوصاً خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے جس سے سیاح فیملیاں مساجد کے واش روم جانے پر مجبور ہوجاتی ہیں اس سلسلے میں ممبرقومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے ایک سال قبل وعدہ کیاتھا کہ مال روڈسمیت مری کے تمام سیاحتی مراکز پر سیاحوں کیلئے 23 واش روم بنائے جائینگے لیکن تاحال یہ وعدہ وفانہ ہوسکا سیاحتی اورعوامی حلقوں نے ممبرقومی اسمبلی صداقت علی عباسی ،کمشنر ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر مری سے مطالبہ کیا ہے کہ  مال روڈ سمیت تمام سیاحتی مراکز پر واش روم تعمیر کئے جائیں۔   

مزیدخبریں